پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے یا عمران خان ؟ عوام کی اکثریت نے رائے دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور موجودہ معاشی صورت حال پر پاکستانیوں کی اکثریت نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ ریسرچ کمپنی اپسوس کی طرف سے کرائے گئے سروے میں پاکستانیوں نے رائے دے دی۔ہر دس میں سے چھ پاکستانی خوفزدہ ہیں کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں گی۔ پاکستانیوں کی اتنی ہی تعداد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر حکومتی وضاحت کو قبول کرنے پر تیار نہیں۔

 

62فیصد شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کیا جب کہ صرف 19 فیصد کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی صورت حال میں یہ اضافہ ناگزیر ہے۔جب سوال کیا گیا کہ کیا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی، تو 59 فیصد نے اس کی تائید کی جب کہ 17 فیصد نے مخالفت کی۔64فیصد پاکستانیوں نے اسی سال الیکشن کرانے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 36 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنی چاہیے اور الیکشن آئندہ سال ہونے چاہیئں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close