عدالتی حکم کے بعد کیا حکومت عمران خان کے دوسرے لانگ مارچ کو روک سکے گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) آئینی اور قانونی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث ہے کہ کیا عدالتی فیصلے کے بعد حکومت عمران خان کے دوسرے لانگ مارچ کو روک سکے گی؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ انتظامیہ اپنے انتظامی اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی، کیونکہ لاء اینڈ آرڈر سنبھالنا عدالت کا کام نہیں۔ اس لیے حکومت لانگ مارچ کو روکنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

متعدد سوالوں کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت ایسا حکم دے ہی نہیں سکتی کہ کوئی گروہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کر کے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالت یہ حکم نہیں دے سکتی کہ کوئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے یا پولیس پر پتھراؤ کرے۔ عدالت نے شہری حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں