وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی قراردیدی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ کو مکمل طور پر جعلی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہآڈیو ٹیپ کو بظاہرمذموم مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے، جعلی آڈیو ٹیپ چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ منگل کو وفاقی سیکرٹری داخلہ سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود جعلی آڈیو پر وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے، آڈیو ٹیپ کو بظاہرمذموم مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی آڈیو ٹیپ چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو کاروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ سوشل میڈیا صارفین ایسی جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس کو اپنے اکاونٹس سے شیئرنہ کریں۔ جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس شئیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کیخلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں