نندرائی ضلع باغ جیپ حادثہ، آٹھ دن کے دولہے سمیت دو افرادافراد جاں بحق، 9 زخمی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے ضلع باغ نندرائی کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ڈرائیور عبد الباسط سمیت دو افرادجاں بحق جبکہ 9 مسافر زخمی ہوگئے ۔جیپ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بنی منہاساں کا رہائشی نوجوان ڈرائیور عبدالباسط بھی شامل ہے جس کی 22مئی کو شادی کو ہوئی تھی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی۔ نوجوان عبدالباسط کی موت کی خبر سننے والے ہر شخص کی آنکھیں پرنم ہوگئیں ۔

آٹھ روز قبل باراتیوں کے ساتھ دولہا کے روپ میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے والے عبد الباسط کی دلہن اور اسکے اہل خانہ اسکے جلدی گھر پہنچنے کے منتظر تھے لیکن وہ ایسی منزل کے سفر پر روانہ ہو گیا جس جہاں سے کسی مسافر کی واپسی ممکن نہیں علاقہ مکینوں نے 8 زخمیوں کو باغ ہسپتال میں منتقل کردیا ہے جہاں پر انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close