استعفے ڈرامہ ہیں، سلیم صافی عمران خان سمیت پی ٹی آئی ارکان پر برس پڑے، کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی سلیم صافی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں۔تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا “کہا تھا نا کہ اپنے اقتدار کے لئے دوسروں کے بچوں کی زندگیاں داؤ پر ڈالنے والے یہ نام نہاد انقلابی خود اسمبلی ممبرشپ چھوڑنے کی قربانی بھی نہیں دے سکتے۔

 

استعفے ڈرامہ ہیں۔ نہیں تو جرات کرکے آج سپیکر کے پاس جاکر اپنے استعفوں کی تصدیق کرلیں۔”اپنے ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا “یہ ڈرامہ بازی نہیں ہونی چاہئے۔ آج فواد چودھری نےعمران خان کی ترجمانی کرتے ہوئے کہہ دیا کہ وہ استعفے سپیکر کو دے چکے ہیں۔ ساتھ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ سپیکر کے سامنے کبھی پیش نہیں ہوں گے۔ اب سپیکر کو چاہئے کہ وہ ان ممبران اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close