پی ٹی آئی کے لیے فیصلے کی گھڑی، سپیکر قومی اسمبلی نے 131 ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے 6جون کو طلب کرلیا، پی ٹی آئی کے مستعفی ہونیوالے131اراکین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں،استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا،روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

پیر کوترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرلیا گیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اراکین جنہوں نے اپنی نشستوں سے استعفی دیا تھا کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022 کو طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں،مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے، استعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا،روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے،ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطا بق اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں