ڈکیتی کی بڑی واردات، فائرنگ کے تبادلےمیں نوجوان جاں بحق

سانگلہ ہل(آئی این پی)ننکانہ صاحب کے گاؤں تھابل میں ڈکیتی کی بڑی واردات۔گھروں میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا علاقے کے لوگوں سے مقابلہ ہو گیا۔فائرنگ کے تبادلہ میں گاؤں کا نوجوان عمیرجاں بحق۔تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاں تھابل کے رہائشی حبیب کے گھر میں 7نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپیہ نقدی اور زیور لے کر فرار ہوگئے اور اس کے بعد ایک اور فاروق احمد نامی شخص کے گھر داخل ہوگئے تو گھر والوں کے شور کرنے پر اہل گاں اکٹھا ہوگئے۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ کے تبادلہ میں عمیر لیاقت نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمیر لیاقت نوجوان جاں پحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ننکانہ منصور امان ڈی ایس پی سرکل اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close