پارٹی رہنماؤں کی کئی بار درخواست کے باوجود عمران خان لانگ مارچ روکنے کیلئے نہ مانے،تہلکہ خیز انکشافات

کراچی(پی این آئی)سندھ کے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے بہت قریب صحافی دوست نے بتایا کہ پوری پارٹی شدید دلبرداشتہ ہے کیوں کہ واپسی کا راستہ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں نے عمران خان سے کئی بار درخواست کی کہ لانگ مارچ ابھی نہ کریں مگر وہ نہ مانے، اب ہم صرف معجزے کا انتظار کررہے ہیں کہ

حکومت کوئی بڑی غلطی کرے اور ہم عوام کو باہر نکالیں۔ ناصر شاہ کے مطابق رہنماوں نے صحافی کو بتایا کہ پارٹی کو دکھ یہ ہے کہ عمران خان کا ہر بیانیہ جھاگ کی طرح اٹھا اور بیٹھ گیا۔ صحافی کے مطابق عمران خان نے اپنے سارے کارڈز شو کرنے میں بہت جلدی کی،پاکستان تحریک انصاف ذہنی طور پر تیار نہیں تھی۔ اب صرف مردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close