عمران ریاض ، ارشد شریف ، معید پیرزادہ اور سمیع ابراہم کی گرفتاری بارے عدالت کا بڑا حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف، سمیع ابراہیم ، معید پیرزادہ ، عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے صحافیوں کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا بات ہے کہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر سب کچھ بھول جاتی ہیں۔بلوچ سٹوڈنٹس کو ڈنڈے مارے گئے ، کسی کو کچھ نہیں معلوم ۔ سب اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اسلام آباد سے صحافی کو اٹھا لیا گیا

، ابھی تک اٹھانے والوں کا سراغ نہیں ملا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دیے کہ سب سیاسی جماعتوں کے لیڈران آپسی لڑائی میں مصروف ہیں ، پاکستان کے مسائل کچھ اور ہیں ۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج بنادیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close