حکومت بھی تحریک انصاف کےنقش قدم پر، وفاقی وزیر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ خط میں خورشید شاہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لینا تحریک انصاف کی پالیسی تھی‘تحریک انصاف وزارتوں کی سمری پر سیر حاصل گفتگو سے اجتناب کرتی تھی۔ موجودہ حکومت کو اس روش کو ترک کرنا چاہیے‘ایک ماہ میں کابینہ اجلاسوں میں زیر بحث معاملات کو سمریوں کی

سرکولیشن کے ذریعے منظوریوں سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لینا تحریک انصاف کی پالیسی تھی۔ خط میں لکھا گیا کہ تحریک انصاف وزارتوں کی سمری پر سیر حاصل گفتگو سے اجتناب کرتی تھی، موجودہ حکومت کو اس روش کو ترک کرنا چاہیے۔

خورشید شاہ نے خط میں لکھا کہ پچھلے ایک ماہ میں کابینہ کے اجلاسوں میں زیر بحث آنے والے معاملات کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظورکیا جا رہا ہے، اس طرح کی منظوریوں سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔انکا کہنا ہے کہ میری تجویز ہے کہ آئندہ محکموں کی طرف سے بھیجی جانے والی سمریاں کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ منظوری سے قبل مسائل کے فوائد اور نقصانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close