عمران خان نے عہدے سے فارغ کیا، پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال داخل ہو گئے

لاہور(آئی این پی) پنجاب میں کارکنوں کو لانگ مارچ کے لیے مؤثر انداز میں متحرک نہ کر سکنے کے باعث عمران خان نے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کو پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا ، تا ہم ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شفقت محمود کو لبلبے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

شفقت محمود کے متعدد ٹیسٹ کئے گئے، رپورٹسکی روشنی میں ڈاکٹر مزید علاج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close