ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے استعفی دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سید محمد طیب شاہ نے صدر مملکت کے نام اپنا استعفی ارسال کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر کے نام لکھے خط میں ڈپٹی اٹارنی جزل سید طیب شاہ نے کہا کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی او آئین کی بالادستی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں انجام دیئے ہیں اپنے دور میں خوش اسلوبی سے خدمات سر انجام دی ہیں اور اب وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پراؤیٹ وکالت کرنا چاہتے ہیں۔

سید محمد طیب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں وہ ایک طویل عرصہ عدالت پائے انسداد دہشت گردی کے سپیشل پراسیکیوٹر رہے ہیں۔سید طیب شاہ فوجداری وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close