سیاسی و ضمنی انتخاب کے معاملات، عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی پنجاب کے سیاسی معاملات اور ضمنی انتخاب کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے پیر کو(آج) لاہور میں پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ شریک ہوگی۔

شاہ محمود قریشی ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کا بھی لائحہ عمل تیار کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close