مظفرآباد مانسہرہ ایکسپریس وے، وزیراعظم شہباز شریف نے 45 ارب روپے لاگت کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے 45 ارب روپے لاگت کے مظفرآباد مانسہرہ ایکسپریس وے منصوبہ کے سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورے حکومت میں آزادکشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے نتیجہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک کے جن منصوبوں کو التوا میں ڈال دیا تھا

ان میں مانسہرہ مظفرآباد 26 کلو میٹر ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل تھا وزیراعظم شہباز شریف نے ایم فور مانسہرہ مظفرآباد میرپور منگلا موٹر وے منصوبہ کے پہلے مرحلے کا باضابطہ افتتاح کرنے پر آزادکشمیر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close