خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کر کے دم لیں گے، ن لیگی سینئر لیڈر کا بڑا دعویٰ

سوات(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر میں گھومنے کا شوق ہوگیا ہے۔اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کر کے دم لیں گے۔امیر مقام نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کے پی میں بیٹھ کر وہاں کے وسائل استعمال کر رہے ہو، کے پی کے وسائل عوام کے وسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازش مارچ مسترد کرنے پر کے پی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close