پشاور، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سید محمد امیر شاہ قادری گیلانی المعروف مولوی جی مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے صاحبزادے سید محمد سبطین گیلانی المعروف تاج آغا سے ملاقات

پشاور (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ دین پھیلانے اور مخلوق کو خالق سے جوڑے رکھنے میں اولیائے کرام نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔اولیائے کرام نے اس خطے میں دین اسلام کا نور پھیلانے اور مخلوق کو خالق سے جوڑے رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور کروڑوں لوگوں نے ان بزرگ ہستیوں سے رہنمائی اور فیض حاصل کیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمعروف روحانی شخصیت سید محمد امیر شاہ قادری گیلانی المعروف مولوی جی مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے صاحبزادے روحانی شخصیت سید محمد سبطین گیلانی المعروف تاج آغا اور دیگر شخصیات سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزراء کرام عبدالماجد خان، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری علی شان سونی،سابق امید وار اسمبلی میر عتیق الرحمان، احمد صغیر، سردار صغیر بیگ اور خواجہ شفیق بھی موجود تھے۔ قبل ازیں جب وزیر اعظم آزادکشمیر معروف روحانی شخصیت سید محمد امیر شاہ قادری گیلانی المعروف مولوی جی مرحوم کی رہائشگاہ پرپہنچے تو سید سبطین آغا اور مولوی جی کے خانوادہ کے ارکان کے علاوہ علاقہ کے عوام نے ان کا استقبال کیا۔

میزبان روحانی شخصیت نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور ان کے وفد کے ارکان کو نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ اور خانہ کعبہ سے متعلق تبرکات کا دیدار کرایا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اور وزراء کو غلاف کعبہ کے حصار میں لیکر انکی درازی عمر،صحت و عزت کیلئے دعا کی گئی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں