پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کرنا پڑا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے جلسے میں بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ دن رات محنت کرکے اورخون پسینہ بہاکرکوپاکستان کو خوشحال بنائیں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کافیصلہ دل پرپتھررکھ کرکیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ 8 کروڑغریب لوگوں کیلئے 28 ارب روپے کی سبسڈی کابھی اعلان کیاگیا،بلوچستان میں پرامن بلدیاتی انتخابات انتہائی حوصلہ افزاءخبرہے.

 

اس سے ثابت ہواہے کہ صوبہ کے دورافتادہ علاقوں میں رہنے والے عوام جمہوری نظام پریقین رکھتے ہیں، محمدنوازشریف نے محنت اورلگن سے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے محنت کی ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کومانسہرہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرنے کے موقع پرمنعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریڈیوپاکستان کے مطابق وزیراعظم نے ائیرپورٹ اور45 کلومیٹرطویل مانسہرہ مظفرآبادموٹروے منصوبوں سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پرمریم نوازشریف،سینیٹرپرویزرشید، انجینئرامیرمقام،وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، مرتضیٰ جاویدعباسی، سابق وزیراعلیٰ مہتاب عباسی، سردارمحمدیوسف سمیت ایم این ایز ، ایم پی ایز اوردیگرشخصیات بھی موجودتھیں۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سرانجام دیئے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ آج پہلی بارہزارہ موٹروے سے سفرکرکے یہاں آئے ہیں

 

آج سفرکرتے ہوئے ہرلمحہ محسوس کیاکہ محمدنوازشریف نے پاکستان میں کیسی شاندارموٹرویز تعمیرکی ہے اس سے پہلے سکھرملتان موٹروے کا 2016 میں آغازہوا اورسے اپنے دوحکومت میں مکمل کیا، یہ وہ عظیم منصوبے ہیں جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہوئے ہیں.وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آبادمری ایکسپریس وے سے گزرتے ہوئے احساس ہوتاہے کہ محمدنوازشریف نے کس طرح محنت اورلگن سے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے محنت کی وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالی نے موقع دیا تووہ پشاورکولاہوراورپورے خیبرپختونخوا کو پنجاب کی طرح ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے لیکن اس کیلئے خیبرپختونخوا کے عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ ایک اناپرست، دن رات جھوٹ بولنے والے، غربت اوربے روزگاری میں اضافہ کرنے والے اورفتنہ وتخریب کرنے والے عمران خان یاملک اورقوم کوترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے والے محمد نوازشریف کا انتخاب کرتے ہیں.وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیا لیکن کسی کو ایک نوکری نہیں ملی

 

ان کے دورمیں 30 لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگارہوگئے، عوام سے 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیاگیاتھا لیکن ان کے دورمیں ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی، میں آپ سے وعدہ کرتاہوں کہ پاکستان کوخوشحال اورترقی یافتہ ملک بناؤں گا وزیراعظم نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دل پرپتھررکھ کرکیاگیاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ 8 کروڑغریب لوگوں کیلئے 28 ارب روپے کی سبسڈی کابھی اعلان کیاگیاہے.انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں تیل کی قیمتوں کواس وقت کم کیا جب دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں عمران خان پتہ تھا کہ انہیں آئینی طریقے سے نکالا جارہاہے اسلئے انہوں نے ہماری لئے جال پھینکا وزیراعظم نے کہاکہ انہیں عوام کی تکلیفوں اورمشکلوں کااحساس ہے، زرتلافی کا اعلان اسی تناظرمیں کیاگیاہے، 28 ارب کے پیکج کے تحت 8 کروڑلوگوں کودوہزارروپے ماہانہ کی سبسڈی دی جائیگی وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے دوہفتے قبل کہاتھاکہ اگرخیبرپختونخوا کی حکومت نے آٹا کی قیمت کم کی توٹھیک ہے بصورت دیگرہم اسے کم کردیں گے.

 

انہوں نے کہاکہ اس کا ابھی تک ہمیں جواب موصول نہیں ہوا، کل سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں 10کلو آٹے کاتھیلہ 400 روپے میں یوٹیلیٹی سٹورزپردستیاب ہوگا میری وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواسے درخواست ہے کہ وہ اپنے صوبہ کے غریب عوام کیلئے کوششیں کریں وزیراعظم نے کہاکہ وہ دن رات محنت کرکے اورخون پسینہ بہاکرکوپاکستان کو خوشحال بنائیں گے، وزیراعظم نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج،ہزارہ کیلئے علیحدہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اورمانسہرہ کیلئے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج کے قیام سے یہاں کے بچوں کو اپنے علاقہ اورملک کی خدمت کرنے کاموقع ملے گا.وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں پرامن ماحول میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جس میں ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 20 سے لیکر35 فیصد تک ہے، یہ انتہائی حوصلہ افزاخبرہے اس سے ثابت ہواہے کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں رہنے والے عوام جمہوری نظام پریقین رکھتے ہیں ، اس سے سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی عکاسی بھی ہورہی ہے وزیراعظم نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں وہ لائق اورذہین طلبا کیلئے فری لیپ ٹاپ دینے کامنصوبہ لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close