شاردہ، لسیاں کے مقام پر ماں، بیٹی اور دو بیٹوں کی پراسرار موت علاقہ مکینوں کے لیے معمہ بن گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں شاردہ کے نواحی علاقہ لسیاں کے مقام ماں اور تین بچوں کی پراسرار موت پولیس اور علاقہ مکینوں کیلئے معمہ بن گئی۔ پولیس نے منیر احمد کے گھر سے اسکی اہلیہ اختر بی بی بیٹی عابدہ، بیٹوں عثمان اور فیضان کی لاشیں برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے شاردہ سے کیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لاشوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہی ماں اورتین بچوں کی موت کی بنیادی وجہ معلوم ہوسکے گی پولیس اور علاقہ مکینوں کیلئے ماں اور بچوں کی پراسرار موت ایک معمہ بن گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close