عمران خان کو جلد انتخابات کی گارنٹی کس نے دی، اسمبلیاں کب تحلیل ہونگی اور انتخابات کا اعلان کب ہوگا؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی باقر سجاد سید نے انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ میرے اطلاعات کے مطابق عمران خان کو الیکشن کی یقین دہانی چاہیے تھی وہ انہیں کرا دی گئی ہے ، جن مقتدر حلقوں نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے ان کی دونوں جانب تعلقات اچھے تھے اسی بنا پر عمران خان نے لانگ مارچ کو ڈی چوک تک پہنچایا اور پھر دھرنے کو موخر کر کے واپس لوٹ گئے ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حکومت شاید اپنے ان وعدوں پر پورا نہ اترے اور بیک ٹریک کر جائے ۔باقر سجاد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی دو تاریخیں دیں گے ایک کس تاریخ کو اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی اور دوسری کب الیکشن کروائے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close