یکم جون سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وفاقی حکومت نے 4دن پہلے ہی بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یکم جون سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگاکر نے سے مہنگائی آئے گی ،وزیراعظم نے پٹرولیم سستا سکیم کا اعلان کیا ہے جس سے 8 کروڑ 40 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے،دوہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے،جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزار سے کم ہے وہ رجوع کرسکتے ہیں۔ فون نمبرکے ذریعے786پر شناختی کارڈ بھیج کر رجسٹرڈ ہوسکیں گے

مستحق خواتین کو ترجیح دی جائے گی،جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی،ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے، شوکت ترین سبسڈی کا پیسہ کہاں رکھ کر گئے تھے ہمیں بھی بتادیں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائے گا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ رات قوم سے خطاب کیا جس کو سراہا گیا،

پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے سے مہنگائی آئے گی،۔ انہوں نے کہاکہ اگرگزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے تو ملکی معیشت پر مزید دباؤ آتا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روپیہ کی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا،وزیراعظم نے پٹرولیم سستا سکیم کا اعلان کیا جس سے 8 کروڑ 40 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے،دوہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے،سینتیس فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close