لانگ مارچ میں خاتون کی بدتمیزی نظراندازکرنے والا اہلکارسوشل میڈیا پروائرل

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران فرائض انجام دینے والا پولیس کانسٹیبل شہباز اپنے پروفیشنلزم اور اعلی ظرفی سے سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔ لانگ مارچ میں مشتعل خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ درختوں کو آگ لگا رہی تھی کانسٹیبل کے روکنے پر گالم گلوچ کی اورغلیظ زبان استعمال کی۔کانسٹیبل شہباز نیتحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے خاتون کی بدتمیزی کا کوئی جواب نہیں دیا۔کسی اچھے گھر کا فرد ہے۔ اچھے ماں باپ کی تربیت تھی کہ عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔ اس پولیس نوجوان نے اس خاتون کی مسلسل بدتمیزی کے

جواب میں جو صبر دکھایا وہ قابل دید ہے ورنہ خاتون نے کسر نہ چھوڑی تھی۔ کانسٹیبل شہباز کا کہنا تھا کہ خواتین کا احترام کرنا گھر کی تربیت اورپولیس ٹریننگ میں سکھایا گیا ہے۔ مثالی رویے کا مظاہرہ کرنے پرسی پی اوراولپنڈی شہزاد ندیم نے کانسٹیبل شہباز کونقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہونے کے بعد وائرل ہوگئی اورچند گھنٹوں میں ہی ویڈیو کولاکھوں لائکس اورہزاروں ٹوئٹس ملے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کانسٹبل شہباز کی تعریف کی اورخاتون کے رویے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close