تحریک انصاف کے نازک مزاج لیڈران کی لسٹیں تیار ہورہی ہیں، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی خاور گھمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے “نازک مزاج” لیڈروں کی فہرست کی تیاری شرو ع ہوگئی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “پی ٹی آئی میں حالیہ لانگ مارچ کے دوران وہ لیڈران جو نازک مزاج ثابت ہوئے ہیں ان کی لسٹیں بن رہی ہے، بڑی دلچسپ لسٹ بنے گی ویسے۔

 

“خیال رہے کہ 25 مارچ کے لانگ مارچ میں پنجاب سے پی ٹی آئی کے قائدین خاطر خواہ عوام کو باہر نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس کے باعث نطریاتی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کم لوگ نکلنے پر پی ٹی آئی کو حکومتی اتحاد کے طعنوں کا بھی سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close