شوکت ترین چند روز پہلے کونسا عہدہ لینے کیلئے تگ و دو کررہے تھے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ روز پہلے تک سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نگران حکومت میں عہدہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف تھے۔اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں شوکت ترین “اصل قوتوں” کے ساتھ رابطے میں تھے اور کوشش کر رہے تھے کہ اگر نگران حکومت آتی ہے تو انہیں بھی اس میں کوئی جگہ مل جائے۔

 

طلعت حسین نے شوکت ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ایک فضول قسم کے بینکار ہیں جو ایک بار پھر اپنے آپ کو معاشی جادوگر ثابت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close