بارشیں ہی بارشیں، گرمی سے پریشان پاکستانیوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، دیر، چترال، مانسہرہ ، مالاکنڈ، کرم اور سوات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ پنجاب ،کے پی،بلوچستان میں موسم گرم جبکہ دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم اور سوات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم اور سوات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کیساتھ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close