نیا چئیرمین نیب کون ہو گا؟ تین بڑے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کرلیا ، ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کردی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا، ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ان ناموں پر اتحادیوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ، ،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 2جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے، ابھی نام فائنل نہیں تاہم سب عزت دار لوگ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close