صابر شاکر نے اے آروائی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے استعفیٰ دے دیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں صابر شاکر نے لکھا کہ میں نے آج اپنے اکلوتے باس سلمان اقبال کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے ۔میں اے آروائی سے بہت پیار کرتا ہوں اور میری یہ شدید خواہش ہے کہ اے آروائی کا ہزاروں کا اسٹاف پھلے پھولے ۔سینئر تجزیہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا ہے کہ میری وجہ سے سلمان اقبال پر معمولی سا حرف آئے ،

میں تقریبا17سال اے آروائی سے منسلک رہا ہوں ۔انہوں نے لکھا کہ ’’ حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے ۔آخر میں انہوں نے اشعار شیئر کیے جو یہ ہیں ۔ مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو۔۔پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداکوسلام۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close