الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن کیلئے کی جانے والی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ بندیوں کے خلاف تمام درخواستیں الیکشن کمیشن کو بھجوادیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ایک ہی نوعیت کی 60 درخواستوں پر فیصلہ سنایا، درخواست گزاروں نے حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل کا حق موجود نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا فیصلہ حتمی سمجھا جاتا ہے اور اس کے خلاف اپیل کا حق موجود نہیں ہے، عدالت حلقہ بندیوں کی درخواستیں دوبارہ فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا رہی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں آزاد اور غیر جانبدار آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن تمام درخواستوں کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو حکم دیا کہ وہ 14 جون کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close