تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی، 27 مئی تا 31 مئی سے اوقات کار کم کردیے گئے ہیں، تمام نجی و سرکاری سکول 11 بجے چھٹی کرنے کے پابند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شدید گرمی کے باعث 27 مئی تا 31 مئی تک سکولوں کے اوقات کار کم کردیے گئے ہیں، تمام نجی و سرکاری سکول گیارہ بجے چھٹی کرنے کے پابند ہوں گے، نئے اوقات کار 31 مئی تک نافذ العمل ہوں گے۔جبکہ یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوجائے گا، موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے اکتیس جولائی تک ہوں گی۔ سکولوں کے طلباء کو نئی کتابیں اور موسم گرما کا ہوم ورک چھٹیوں میں فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close