گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگیا؟ عوام کیلئے پریشان کن خبر

لاہور (پی این آئی)گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگیا؟ عوا م کیلئے پریشان کن خبر۔۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ حکومت نے درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 5 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔

 

درجہ دوم کے گھی کی قیمت 497 سےبڑھ کر 502 روپےفی کلوہوگئی ، درجہ دوم کےکوکنگ آئل کی قیمت 508 سےبڑھاکر 518 روپےفی لٹرمقرر کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close