میں نہیں ڈیوٹی کر سکتا میں عمران خان کیساتھ ہوں، پولیس افسر نے کپتان کی خاطر نوکری چھوڑدی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کو حکومت مخالف اعلانات اور لانگ مارچ میں شوبز شخصیات کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے جس کے لیے سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات بھی عمران خان کے حق میں آئے روز پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار احسن محسن کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ ایک پولیس آفیسر کی ہے۔

 

ویڈیو میں موجود شخص کو بظاہر کسی آفیسر سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ’میں عمران خان کا سپاہی ہوں جس کی وجہ سے میں مستعفیٰ ہو چکا ہوں۔‘ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ میں مستعفی ہونے کے بعد اپنا بیلٹ اور وردی بھی جمع کروا چکا ہوں لہٰذا میں ڈیوٹی نہیں دے سکتا کیونکہ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔پولیس آفیسر کی وائرل ویڈیو پر احسن محسن نے انہیں سراہا اور کہا کہ پولیس اہلکار استعفے دے رہے ہیں، ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close