بے روزگاروں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب کا شاندار فیصلہ

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہش مندوں کے لیے ایک خوشخبری آ گئی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان میں اپنا لیبر اتاشی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ امپلائمنٹ سروسز کو بہتر اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبر اتاشی کے تقرر کا یہ اعلان نائب وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی ستم الحربی کی طرف سے کیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی رواں سال کے آخر تک لیبر اتاشی کی تقرری کر دی جائے گی۔“ واضح رہے کہ سعودی حکومت فلپائن اور مصر میں پہلے ہی لیبر اتاشی مقرر کر چکی ہے، جن کا کام سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کو بھرتی کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔اس کے علاوہ لیبر اتاشی ورکرز کی سکریننگ اور آگہی مہمات چلانا بھی لیبر اتاشی کے فرائض کا حصہ ہے، جس میں وہ لوگوں کو سعودی عرب میں لیبر اور رہائش کے قوانین سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close