مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات اگست 2022 کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں ۔جوڈیشل افیسران کی ریٹرنگ افسر مقرر کرنے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ سے ملاقات کرکےانھیں الیکشن کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا سینئر رکن الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز اور رکن الیکشن کمیشن فرحت علی میر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں آزادکشمیر میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کے لیے جوڈیشل افسران کی خدمات پر گفتگو ہوئی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی تجویز پر بلدیاتی انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنیادوں پر انعقاد کیلئے جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ افسر انجام دہی سے اصولی طور پر اتفاق کیا۔ اس طرح آمدہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر کے فیصلہ کے مطابق امسال اگست سے قبل جوڈیشل افسران کی بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران نگرانی میں انعقاد پذیر ہوں گے۔ جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ افسرفرائض کی انجام دہی سے انتخابات کا عمل مزید صاف وشفاف ہوگا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں