میں ‏نبی ﷺ کے حکم کے مطابق قوم کو اکٹھا کر رہا ہوں، عمران خان کا ویڈیو میں پیغام

اسلام آباد (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ‏نبی ﷺ کے حکم کے مطابق قوم کو اکٹھا کر رہا ہوں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیا پیغام جاری کیا گیا ہے۔ عمران خان کا اپنے پیغام میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پچھلے 2 دن میں جو میں نے دیکھا یہ ملک میں انتشار کروانا چاہتے ہیں، پولیس اور فوج کو اپنے عوام سے لڑوانا چاہتےہیں۔

انسٹاگرام پیغام میں عمران خان نے لکھا ہے کہ پولیس بھی ہماری ہے، فوج بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہمارے ہیں، ‏6 دن دیتا ہوں کہ الیکشن کا اعلان کریں ورنہ میں واپس آؤں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close