کبھی ہار نہیں مانیں گے، مشعال نے بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک مانگنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حریت پسند یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت سے اپنے شوہر کی زندگی کی بھیک مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ مشعال ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہاریں گے، یاسین ملک دھرتی کا بیٹا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ جب تک آسمان نہ ہل جائے، ہر کشمیری اور پاکستانی یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتا رہے۔ یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ آزادی کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو کسی بھی موقع پر دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، یاسین ملک کو کالے قانون کے تحت سزا دی گئی۔ مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ جتنے بھی مقدمے ڈالنے ہیں ڈالیں، ہمیں موت سے ڈر نہیں لگتا، کشمیری قوم یاسین ملک کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close