ڈی چوک شیلنگ، پی ٹی آئی کو دو خواتین ارکان اسمبلی کی حالت غیر ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پر دوبارہ شدید شیلنگ شروع ہوگئی، جس سے تحریک انصاف کی دوارکان اسمبلی کی حالت غیر ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی چوک میں شیلنگ سے رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ بےہوش ہوگئیں، عالیہ حمزہ اور نوشین حامد حالت غیر ہونے کے باوجود ڈی چوک کے قریب موجود رہیں۔

پی ٹی آئی کےکارکنان شیلنگ سے بچاؤ کے لیے ڈی چوک سے چائنا چوک کی طرف چلےگئے، پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر سے ڈی چوک پر موجود کنٹینرز پر کھڑے تھے۔کارکنان نے جناح ایونیو کی گرین بیلٹ پر آگ جلانا شروع کردی، تحریک انصاف کے کارکن گرین ایریا کو آگ لگا رہے ہیں۔پولیس کی شیلنگ سے متاثرہ کارکنان میں عورتیں اور بچے بھی موجود ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close