ریڈ زون میں فوج طلب کر لی گئی، عمران خان کا جلوس اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود جلسے کے لیے مختص کیے گئے گراؤنڈ میں جلسے سے انکار اور ڈی چوک پہنچنے کے اعلان پر وفاقی حکومت نے آئین کی آرٹیکل 245 کے تحت ریڈ زون میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فوج ریڈ زون کے اندر واقع سرکاری عمارتوں پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم سیکرٹریٹ، دفتر خارجہ، ایف بی آر، وفاقی سیکرٹریٹ، پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو پاکستان سمیت دیر اہم عمارتوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرے گی۔ عمران خان کا صوابی سے چلنے والا جلوس اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو چکا ہے لیکن ان کی آمد سے قبل ریڈ زون کو فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں