اٹک پل سے گر کر جان کی بازی ہارنے والا پی ٹی آئی کارکن کون نکلا؟ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے ان کے ایک کارکن کو راوی پل سے نیچے پھینک کر شہید کردیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے جاں بحق کارکن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کو پنجاب پولیس نے راوی پل سے نیچے پھینک کر شہید کیا ہے۔

 

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شہید ہونیوالے کارکن کا تعلق لاہور سے ہے اوروہ ایک ڈاکٹر ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں اظہر مشوانی نے کہا ” لاہور پولیس نے راوی پل پر سے نیچے پھینک کر تحریک انصاف کے ورکر فیصل عباس کو شہید کر دیا، کرائم منسٹر سے لے کرامپورٹڈ سیٹ اپ کے تمام آلہ کاروں اور لاہور پولیس کے تمام ذمہ داران سے ان شاء اللہ حساب لیا جائے گا اور فیصل عباس کو انصاف دلائیں گے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close