پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، نواز شریف نے اہم تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت میں لانگ مارچ سے قبل مذاکرات ہوئے جس کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے دو روز قبل حکومت سے رابطہ کیا گیا،پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر ایاز صادق سے رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی نے 8 سے 10 ماہ میں الیکشن کا ٹائم فریم دینے پر سیاسی سمجھوتے کی تجویز ہے۔

 

اس تجویز پر نواز شریف سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے تجویز مسترد کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close