بریکنگ نیوز، یاسین ملک کو بھارت کی نام نہاد عدالت نے بڑی سزا سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کوعمر قید کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی نام نہاد عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ان پر 10 ہزار بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔دوسری جانب کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے سے قبل کہا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں گاندھیائی اصولوں اور

عدم تشدد کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نے یہ بات دہلی میں بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کی خصوصی عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے سے چند گھنٹے قبل کہی۔این آئی اے نے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے پیش نظر دہلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔قبل ازیں کئی سالوں سے بھارتی قید میں موجود حریت پسند

کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی عدالت نے موت کی سزا سنائی تو قبول کروں گا، زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں بھارتی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے۔بھارتی عدالت نے 19 مئی کو یاسین ملک پر دہشتگردی کی فنڈنگ کےجھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی اور سزا سنانے کے لیے 25 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔یاسین ملک کا کہنا تھا کہ

بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔حریت پسند کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کسی پُرتشدد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت ہو جائے تو موت کی سزا قبول کر لوں گا، میں سزاسے متعلق کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں