پی ٹی آ ئی کی پنجاب اسمبلی میں خالی ہونے والی 25 نشستیں، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں 25 ارکان کی نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 4 سے7 جون تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی اور الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 21 جون تک کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 جون تک واپس لیے جا سکیں گے اور امیدواروں کو انتخابی نشان 24 جون کو جاری ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی97 فیصل آباد، پی پی 125، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 لاہور پر ضمنی الیکشن ہو گا۔اس کے علاوہ پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272، پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈی جی خان پر ضمنی الیکشن ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close