عمران خان کا بھی معاہدہ کرنے سے انکار

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی معاہدے کی تردید کر دی ہے۔میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاہد طے پا گیا ہے جس کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے، تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close