دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ۔۔۔ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے، تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

سینئر اینکر کامران شاہد نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت کے درمیان معاہدہ کرادیا ہے، کامران شاہد نے مزیدانکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح 10بجے سے مذاکرات جاری تھے ،اب کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا، کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔صرف جلسہ ہوگا، جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ،تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں