ن لیگ کے لیے برا دن، لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) ایک طرف پنجاب حکومت کو سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کے حوالے سے سڑکوں پر شدید دباؤ کا سامنا ہے تو دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ جرمانے کی رقم لاہور ہائی کورٹ بار کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو روز کی مہلت چاہیے، جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ قانون کے مطابق حکومت کے حقوق سلب نہیں کرسکتے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کردی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کو جواب 2 روز پہلے جمع کرانا چاہیے تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close