کیا عمران خان آج پھر ہیلی کاپٹر استعمال کریں گے؟

پشاور (پی این آئی) پشاور سے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں صوابی پہنچیں گے۔ پشاور سے موصول ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر تیار کھڑا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عاقب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے انبار انٹرچینج پہنچیں گے، جہاں پر وہ کارکنوں سے خطاب کرسکتے ہیں۔

عاقب اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئیچیئرمین عمران خان کا کنٹینربھی انبارانٹرچینج پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پررکاوٹیں ہٹانے کےلئے بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close