ریٹائرڈ فوجی افسران کے جعلی سوشل میڈیا کا بنانے والا پکڑا گیا

لاہور (پی این آئی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسروں کے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ جنرل ہارون اسلم اور جنرل مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پر چلائے گئے تھے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق جعلی سوشل میڈیا کا بنانے کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی بنیادوں پر تقسیم پیدا کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جعلساز ی اور دھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس طرح کے اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close