لاہور، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آج شروع کیے جانے والے آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش میں پنجاب پولیس کی کارروائیاں گزشتہ رات بھی جاری رہیں۔ لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم دونوں فرار ہو میں کامیاب ہو گئے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی گرفتار نہ ہو سکے تاہم ان کےگھروں اور ڈیروں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ اور ملتان روڈ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت مختلف مقامات پر چھاپوں میں 3 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، 3پستول، 106 میگزین اور سیکڑوں گولیوں کے 50 ڈبے شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close