منحرف رکن کوقومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں منحرف رکن احمد حسین دیہڑ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مقرر کرد یئے گئے، پارلیمانی لیڈر مقرر ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں احمد حسین دیہڑ نے حکومت سے معاشی معاملات کے حوالے سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تعاون کر نے کو تیار ہیں،یہ تعاون صرف اس غریب کے لئے ہے جو آج بھوک سے مر رہا ہے، آج ڈالر کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے،

کرنسی کے استحکام کے لئے فیصلے بہت ضروری ہیں،آئی ایم ایف کے پچھلے معاہدوں کو عوامی امنگوں کا قاتل قرار دیتا ہوں، تیل کی قیمت 50روپے فی لیٹر بڑھائی جارہی ہے، جب 50روپے تیل کی قیمت بڑھ جائے گی تو مہنگائی کا کتنا بڑا طوفان آئے گا،ہم اس غریب کی آواز بنیں گے جس کے لئے سابقہ حکومت نے نہیں سوچا،وہ صرف اپوزیشن سے لڑتی رہی ہے لیکن وہ غریب کے لئے کچھ نہیں کر سکے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احمد حسین دیہڑ کو پارلیمانی لیڈر منتخب کئے جانے کا اعلان کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے احمد حسین دیہڑ نے اپنی جماعت کے ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایک کمیشن بنایا جائے جس میں بیٹھ کرمعاشی معاملات کے بارے میں بحث کی جائے اور ایسے فیصلے لئے جائیں کہ غریب کو سکھ ملے، ہم حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں،یہ تعاون صرف اس غریب کے لئے ہے جو آج بھوک سے مر رہا ہے، آج ڈالر کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے،

کرنسی کے استحکام کے لئے فیصلے بہت ضروری ہیں،آئی ایم ایف کے پچھلے معاہدوں کو عوامی امنگوں کا قاتل قرار دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت 50روپے فی لیٹر بڑھائی جارہی ہے، جب 50روپے تیل کی قیمت بڑھ جائے گی تو مہنگائی کا کتنا بڑا طوفان آئے گا، اس کے لئے سر جوڑ کر سوچا جائے، حکومت فیصلے کرے عوام کی بہتری کے لئے کمیشن بنائیں، ہمیں غریب کے بارے میں سوچنا چاہیے، ہم اس غریب کی آواز بنیں گے جس کے لئے سابقہ حکومت نے نہیں سوچا،وہ صرف اپوزیشن سے لڑتی رہی ہے لیکن وہ غریب کے لئے کچھ نہیں کر سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں