پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان کہتے ہیں، ہم واپس آجاتے ہیں ،اپوزیشن لیڈر ہمارا بنا دو، ن لیگی سینئر لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ اسلام آباد پر حملہ آور ہو رہے ہیں ان میں آپس میں بھی نفاق ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان نے استعفے نہیں دئیے،وہ کہتے ہیں کہ ہم واپس آجاتے ہیں مگر اپوزیشن لیڈر ہمارا بنا دو اور دھرنے سے متعلق بھی بات کر لیں گے ، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ، وقت سب کچھ بتا دے گا۔

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا ۔ اس دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ اسلام آباد پر حملہ ہو رہے ہیں،ان میں آپس میں بھی نفاق ہے ۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے استعفے نہیں دیئے ،ان سے کہتا ہوں ایوان میں آئیں اور کھڑے ہو کر کہیں کہ میں استعفیٰ دیتا ہوں مگر وہ ایسا نہیں کرتے ۔ اور کہتے ہیں کہ ہم واپس آجاتے ہیں مگر اپوزیشن لیڈر ہمارا بنا دو اور دھرنے سے متعلق بھی بات کر لیں گے ۔ میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، وقت سب کچھ بتا دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close