تحریک انصاف کا ایک اور سینئر رہنما گرفتارکر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں محمود الرشید کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

 

اس سے قبل محمود الرشید نے بتایا تھا کہ پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے گھر چھاپہ مارا تھا، اس دوران وہ بھی وہاں موجود تھے، چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close