زرداری شہباز بربریت کی قیمت کیا ہوگی؟ سینئر صحافی کامران خان نے وارننگ دے دی

کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کی حکومت جو بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے اس کی قیمت جمہوریت ہوگی۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ آج زرداری شہباز سرکار نے پاکستان میں کسی بھی شخص کی پی ٹی آئی سے وابستگی کو جرم بنادیا ہے، ایسا ظلم کسی ایک سیاسی جماعت کی لیڈرشپ سے ایک عام کارکن تک نہیں دیکھا ، گرفتاریاں، چھاپے ،کریک ڈاؤن پورے ملک میں جاری ہیں۔

 

ظاہر ہے انجام خطرناک ہوگا، زرداری شہباز کی اس بربریت کی قیمت جمہوریت ہوگی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر صورت تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ رات سے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close